کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کوئٹہ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث خاتون سمیت اٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان پر منی آرڈر کی رقم میں ایک کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم کا غبن کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے بلوچستان حکام کے مطابق جنرل پوسٹ آفس میں تعینات ملازمین نے منی آرڈر کی مد میں ایک کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان شکیل احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او انٹی کرپشن سرکل کمال خان کاکڑ نے کارروائی کرتے ہوئے پوسٹل سروسز کے آٹھ حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
نامزد ملزمان نے مرکزی ملزم منٹھار علی بھنگر کی ملی بھگت سے الیکٹرانک منی آرڈر میں خوردبرد کر کے سرکاری خزانے کو مالی نقصان پہنچایا۔