کراچی (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ طارق روڈ پر شہری دن دہاڑے قیمتی اشیاء سے محروم ہوگیا، گلشن جمال میں ماسیاں گھر سے 15 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں۔
طارق روڈ پر مرکزی شاہراہ پر شہری کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، جمعہ کو دو موٹرسائیکل پرسوار چارملزمان نے شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔
دوسری طرف صبح ڈیفنس فیز 5 میں 4 ملزمان بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور 5 لاکھ روپےنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان جاتے ہوئے اہلخانہ کے موبائل فون بھی لے گئے۔
ادھر گلشن جمال میں دو ماسیوں نے گھر کے ساتھ لاکر کی بھی صفائی کر ڈالی، متاثرہ فیملی کے مطابق ماسیاں رکھنے کے تیسرے روز ہی وہ 15 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔