حافظ آباد: ڈاکوئوں نے مسافر وین لوٹ لی، ایک پکڑا گیا

Published On 13 April,2021 11:29 am

حافظ آباد :(روزنامہ دنیا) نواحی گاؤں ٹاہلی گورائیہ کے قریب دو ڈاکوئوں نے وین کو روک کر ڈرائیور اور مسافروں سے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد روپے اور زیورات لوٹ لئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ عامر شہزاد ویگن میں مسافروں کو جلالپور سے پنڈی بھٹیاں لیجا رہا تھا کہ راستے میں دو ڈاکو سواری کے روپ میں سوار ہو گئے۔

ٹاہلی گورائیہ کے قریب ویگن کو روک کر ڈرائیور عامر شہزاد سے 45 ہزار روپے، عباس سے 14ہزار، رمضان سے 28 ہزار ،شمع رانی سے 45ہزار اور فروہ وغیرہ سے طلائی زیورات لوٹ لئے۔
 

Advertisement