لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے، بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، کون سا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے ؟ بدقسمتی سے یو این او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے۔
چودھری سرور نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔