لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ماں نے دو بیٹوں کو پھانسی دیکر قتل کر دیا پانچ سالہ بچی پر چھری کے وار معجزاتی طور پر بچ گئی۔ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کے قریب علاقہ گلشن حیات پارک میں ماں نے بیٹی سمیت تین بچوں کو پھانسی دیدی جس پر دو بیٹے 10 سالہ بلال اور 8 سالہ طلحہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گے۔ بچی معجزاتی طورپر بچ گئی اور شور مچانا شروع کر دیا۔ سفاک دل ماں نے بچی کے شور کرنے پر چھری کا وار کیا 5 سالہ مریم شدید زخمی ہوگئی جس کو طبعی علاج کے لیے تشویشناک حالت میں ہپستال منتقل کر دیا۔
بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نجمہ نے خود کو بلیڈ کے وار کرکے زخمی کرتے ڈرامہ رچایا کہ اس پر آسیب کا سایہ ہے اور اس نے سب کچھ جنانات کے کہنے پر کیا بچوں کا شور سن کر اہل علاقہ جمع ہوگیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ایس پی سٹی لاہور۔ ڈی ایس پی شاہددہ اور ایس ایچ او شاہدرہ بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گے اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ظالم ماں اور بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق ماں کو ہوائی چیزوں کا سایہ تھا جس کی وجہ سے ماں کو دورے پڑتے تھے اور اس نے اسی وجہ سے بچوں کو قتل کر دیا جبکہ خاتون نجمہ نے کہا میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ زندہ رہنا تو بچوں کی قربانی دو جبکہ تھانہ شاہدرہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔