لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت کی من پسند افسر پر نوازشات، ریور راوی اتھارٹی کے سی ای او عمران امین کو ماہانہ 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ ٹی اے ڈی اے الگ سے ہوں گے۔
محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او کی بنیادی تنخواہ تین لاکھ، ترقیاتی الائونس 8 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، اکاموڈیشن الاؤنس 2 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ اور یوٹیلٹیز 1 لاکھ پچاس ہزار روپے ملیں گے، اسی طرح 1300سی سی گاڑی اور 300 لٹر پٹرول بھی ملے گا۔
سی ای او ریور راوی اتھارٹی کی تنخواہ صوبے میں تعینات افسروں میں سے سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں ان سے کم ہیں۔