ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پنجاب حکومت سے کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب

Published On 03 April,2021 03:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب حکومت سے کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سوالات پر مبنی خط ارسال کر دیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب کی لاگت سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدنے جا رہی ہے، آگاہ کیا جائے کہ پنجاب حکومت اس رقم سے کون سی ویکسین خریدے گی ؟ ابھی تک پنجاب حکومت ویکسین کی کتنی ڈوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ؟ تمام شہریوں کو ویکسین تک رسائی کب تک ممکن ہوگی ؟۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود کب اور کس کمپنی کی ویکسین لگوائیں گے ؟ پنجاب حکومت ویکسین کی ایک ڈوز کے لیے کتنی رقم ادا کرے گی ؟ کیا حکومت پنجاب کی کوئی ایسی ویب سائٹ موجود ہے جس پر کورونا ویکسین سے متعلق تمام معلومات موجود ہوں؟۔
 

Advertisement