کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گجرنالے اور اورنگی نالے پر تین مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
کراچی کے برساتی نالوں کی بحالی کا مشن، گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر تجاوزات کے خلاف تین مقامات پر آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کی قیادت سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کررہے ہیں۔ بشیرصدیقی کے مطابق کراچی کے برساتی نالوں سے تجاوزات کا جلد خاتمہ کریں گے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز پولیس انٹی اینکروچمنٹ پولیس سٹی وارڈن لیڈیز پولیس کے آفیسرز و جوان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ہر ٹیم کیساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، کے الیکٹرک۔ سوئی سدرن گیس، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں موجود ہیں۔