کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے گلستان جوہر میں تین بچوں کی ہلاکت کےکیس میں تحقیقات جاری ہے۔ بچوں کی والدہ کابیان قلمبند کر لیا گیا۔
خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتےہوئے کہا جمعے کو گھر میں شام 5 بجے کیڑے مار دوا چھڑکی۔ دوا چھڑکنے کے بعد بچوں کے لئے پراٹھے بنائے تھے۔ پراٹھے کھاتے ہی بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو رات تک ہسپتال نہیں لے جاسکی۔ صبح بچے بیہوشی کی حالت میں تھے۔ ہسپتال جا کر معلوم ہوا کہ تینوں بچے دم توڑ چکے ہیں۔ میری شوہر سے3سال پہلے علیحدگی ہوئی تھی۔
شوہر لاہور منتقل ہونے کے بعد بھی بچوں کو ماہانہ15 ہزارروپے بھجواتے تھے۔ خاتون کو بیان لینے کے بعد گھر روانہ کردیا ہے۔ بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد میتیں والدکے حوالے کردیں۔ والد گزشتہ رات میتیں لے کر لاہور روانہ ہوگیا ہے۔