لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے صلی ٹاؤن میں خالی پلاٹ سے 2 سالہ بچے کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق شایان علی کو گلا کاٹ کر ملزمان نے قتل کیا۔
بچہ دوپہر 2 بجے سے گھر سے لاپتہ تھا، چھت سے خون بھی ملا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق کچھ شواہد ملے ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے، بچے کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔ مقتول کے باپ کی دوشادیاں تھیں، دونوں بیویاں اکھٹی رہتی تھیں۔