کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published On 09 April,2021 09:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی اورنگی ٹاون میں کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد، محمد فیضان اور ماجد شامل ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون برآمد کیے گئے۔ ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement