کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں 3 کروڑ روپےکی ڈکیتی کے معاملے پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان نے دو روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ روپے کےبانڈز چھینے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو ملزمان نوید احمد اور احمد ہاشمی حیدرآباد فرار ہو رہے ہیں۔ پولیس نے تاج کمپلیکس صدر کے قریب بس اڈے سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی ارمان، عقیل، ایان، نوشاد اویس، ریحان اور علی فرار ہوگئے۔ ملزمان شہر بھر میں ڈکیتی اور بینک کیش لوٹنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔