کراچی : چور 3 افراد سے موبائل اور قیمتی اشیاء چھین کر بآسانی فرار

Published On 27 April,2021 04:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سٹریٹ کرمنلز تین افراد سے موبائل اور قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعہ واقعہ شپ آنر کالج کے قریب پیش آیا تھا۔۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان کو گلی کا چکر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر کارسوار تین افراد کو لوٹا۔ ملزمان نے تینوں افراد سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھینی۔

گلی کے دوسری جانب سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کو دیکھ باہر آگیا۔ گارڈ نےملزمان کی جانب ہوائی فائرکیا، ملزمان بھی فائر کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
 

Advertisement