کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 26 April,2021 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم سمیر احمد کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزا کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔۔ملزم سمیر کیخلاف کلاکوٹ،رسالہ تھانہ میں 4 مقدمات درج ہیں۔۔ملزم سمیر کا ساتھی چند روز پہلے گرفتار کیاگیاتھا۔

ملزمان نے 11 نومبر کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی تھی۔ ڈکیتی مزاحمت پر شہری عمران جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج واضع طور پر دیکھا جس کیا ہے۔۔ملزمان سے موبائل فون،پستول،موٹرسائیکل ملی ہے۔
 

Advertisement