کراچی: گاڑیوں کے شیشے اور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث گروہ سے شہری پریشان

Published On 26 April,2021 03:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع وسطی میں گاڑیوں کے شیشے اور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث گروہ سے شہری پریشان، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

شہر قائد میں گاڑیوں کا سامان چوری ہونے کی مسلسل وارداتیں سامنے آنے لگیں۔ سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزم موٹر سائیکل پر گلی کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے بڑے اطمینان سے گاڑی کے دونوں شیشہ توڑے اور بآسانی فرار ہو گیا۔ پولیس اس گروہ کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے، شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
 

Advertisement