کراچی: چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد، ہینڈ گرنیڈ، پستول اور گولیاں شامل

Published On 27 April,2021 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہینڈ گرنیڈ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

کورنگی پولیس نے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ کے مطابق اسلحہ اور بارودی مواد ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔

برآمدہ اسلحہ میں 3 ہینڈ گرنیڈ، رپیٹر 12 بور پستول، میگیزن اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
 

Advertisement