لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھریوں کے وار کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں 62سالہ ادریس اور 58 سالہ نگہت کو ملزموں نے گھر میں گھس کر قتل کیا، گھر سے پیسے اور نقدی بھی غائب ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ڈکیتی یا پرانی دشمنی یا کچھ اور تفتیش جاری ہے۔ قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے، ڈکیتی مزاحمت، ذاتی دشمنی، جائیداد کے تنازعہ سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔