کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم سرکل کراچی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم عبد الغفار کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم پر آئی ٹی کمپنی سے چھ کروڑ تیس لاکھ روپے لینے کا الزام تھا۔
ملزم نے 1کروڑ 40لاکھ روپے وصول کیے جس کے ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار کو کل بسلسلہ حصول ریمانڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔