لاہور:(روزنامہ دنیا) سیشن کورٹ نے اسقاط حمل کرنے والی نرس الماس فاطمہ کی عبوری درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا فوجداری قوانین کے مطابق ملزمہ عبوری درخواست ضمانت کی سٹیج پر ضمانت منظور ہونے کا حق نہیں رکھتی ۔ الماس فاطمہ مقدمے اور تفتیش میں نامزد ملزمہ قرار پائی ہیں ۔