کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 28 April,2021 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم محمد ساجد علی عرف ذیشان لمبا کا تعلق ڈکیت گینگ ہنڈا سوک گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ملزم اپنی مخالف پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے 2015 سے ڈکیت گینگ اختیار کیا اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ 2021 فروری میں ملزم کے ساتھی وسیم کمانڈو، جاوید اور امین گرفتار ہوئے تھے۔
 

Advertisement