کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

Published On 08 April,2021 11:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان صدام حسین عرف علی اور سلیم عرف سلو کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق وارداتوں میں استعمال ہونے والی چوری کی موٹر سائیکل بھی بر آمد کرلی گئی، ملزمان کے ساتھیوں کا تعلق حب سے ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی ہے۔

ملزمان نے نومبر 2020 میں سولجر بازار میں کار سوار کولوٹنے کا اعتراف کیا، ملزمان نے فروری میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سوار کو لوٹا تھا، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement