کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ،مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے تین کروڑ روپے کے پرائز بانڈ چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیٹروں کا راج ہے۔ سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جمشید روڈ کی مصروف ترین شاہراہوں پر ڈکیتوں کی فلمی انداز میں واردات ہوئی ہے۔
چھ مسلح ڈاکوؤں بلڈر کے رائیڈر سے تین کروڑ روپے کے پرائز بانڈ لے اڑے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے مصروف روڈ پر رائیڈر کو روکا جس کے بعد موٹر سائیکل سوار رائیڈر کا گھیراو کیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہروں پرماسک اور ہیلمٹ لگارکھےہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بلڈر کے پاس 3 روز قبل تین کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی تھی۔ پیمنٹ 25 ہزار روپے بانڈ کی شکل میں تھی رائیڈدفترسےبینک جارہاتھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہی، فوٹیجزسمیت دیگر ٹیکنیکل ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔