لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گزشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ ملزم دن دیہاڑے اسلحہ لے کر سڑک پر کھڑا رہا اور شہریوں کے سامنے دو سگے بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
لاہور میں نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی میں دیرینہ دشمنی پر ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ریڑھی کی آڑ میں پستول لئے کھڑا رہا۔ دو سگے بھائی شہزاد اور خرم قریب پہنچے تو انہیں نشانہ بنایا۔
ملزم کی فائرنگ سے ریڑھی بان بھی زخمی ہوا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔