کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب 2 ٹریفک اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، شہریوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
بلٹ پروف پہنے اہلکاروں کو ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کرتے دیکھا جاسکتاہے ، ایک اہلکار نے ساتھی کو گردن سے دبوچ لیا، ایک اہلکار شدید غصے میں دوسرے کو بڑا پتھر بھی اٹھا کر مارنے لگا۔
اہلکاروں کا ہر وقت نشانہ بننے والے شہری ثالثی کا کردار ادا کرنے لگے، ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے جھگڑے کی اطلاع ملی ہے متعلقہ ایس پی کو معاملے کی تحقیقات کا کہا ہے۔