لاہور: (دنیا نیوز) شہر کے دو مختلف علاقوں سے خواجہ سرا اور نا معلوم لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا،
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے ملت پارک کے علاقہ آویاں چوک کے قریب نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی اور نشے کی عادی تھی۔ ایدھی رضاکاروں نے 30 سالہ لڑکی کی لاش کو پولیس کارواٸی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
نشتر کالونی کے علاقہ سے خواجہ سرا ارسلان کی لاش جلی ہوئی لاش ملی. اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچی.
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں. لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔