کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نئی 125 سی سی موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ، اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام کا جان ومال غیر محفوظ ہو گیا۔
کراچی کے مبینہ ٹاون تھانے کی حدود میں نوجوان سے اسلحے کے زور پر نئی 125 سی سی موٹر سائیکل چھین لی گئی اور ملزمان کی جانب سے مزاحمت پر شہری پر تشدد بھی کیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھات لگائے ملزمان شہری کو دیکھتے ہی اس کے پاس پہنچ گئے، ایک ملزم نے پستول نکالا اور دوسرا بائیک پر سوار ہو گیا۔