کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس چیف نے بڑھتے ہوئے جرائم کے اعداد و شمار کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کرائم رپورٹ نہیں ہوتے تھے اب سی پی ایل سی میں 98 فیصد جرائم رجسٹرڈ ہورہے ہیں، جن سے لگتا ہے جرائم بڑھ گئے۔
فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشل آئی کراچی غلام میمن نے کہا کہ عوام اور پولیس ایک پلیٹ فارم پر ہونگے تب ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے اور مجرموں کو سزا بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس گشت میں اضافے کے لیئے دو موٹرسائیکلیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں علاقے میں کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
غلام نبی میمن نے غیر قانونی بس اڈوں کی موجودگی سے ٹریفک روانی متاثر ہونے پر پولیس افسران پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔