کراچی: (دنیا نیوز) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ سانحہ طاہر پلازہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ حکومت گجر نالے کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا وفاق نے کراچی کو لاواث چھوڑا ہے۔ تحریک انصاف نے کراچی کے شہریوں کو مایوس کیا۔ پیپلزپارٹی کرپشن کے باوجود صوبے میں کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا گجر نالے کی صفائی کے دوران چار ہزار افراد کو اذیت میں ڈالا گیا۔۔ اس شہر کے کاروباری شخصیات سے ایس او پی کے نام پر جرمانے اور بھتے وصول کئے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عمارتین منہدم کرانے سے قبل ان کی اجازت دینے والے اداروں کے افسران کیخلاف کارروائی کرے۔۔ وزیراعلی مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کی مردم شماری کو تسلیم نہ کرنا ایک جرآت مندانہ اقدام ہے ۔۔ مراد علی شاہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔