چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

Published On 09 March,2021 06:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے مدد مانگ لی ہے۔

  1. اس سلسلے میں سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا تین رکنی وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا۔ وفد میں ناصر شاہ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ساتھ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں، یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اپنے ہی اتحادی سے ناراض دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے، کس کو سپورٹ کرنا ہے؟ یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے جمہوری انداز میں سندھ کے مسائل حل کرنے کے لئے مستقبل میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 

Advertisement