کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ہوا بازی تنظیم نے سی اے اے شعبہ لائسنسنگ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ سی اے اے کے پرسنل لائسنسنگ اور ٹریننگ کے شعبے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
عالمی ہوا بازی تنظیم اکاو نے پرسنل لائسنسنگ کو سب سے زیادہ ریٹنگ 97.4 فیصد میں 83 فیصد اقدامات کی توثیق کر دی۔ تحفظات پر کی جانے والی اصلاحات اور پیشرفت سے متعلق سی اے اے رپورٹ اکاو کو پیش کی گئی۔ رپورٹ میں شامل 3 شعبوں پر اطمینان کا اظہار جبکہ پانچ شعبوں میں مزید اصلاحات اور پیشرفت کی ہدایت کی گئی۔ اکاوکی جانب سے بہتری کی ہدایت والے شعبوں میں فلائٹ سٹینڈرڈ، ائیر وردینس شامل ہیں۔
سی اے اے اقدامات پر جولائی میں اکاو کی آڈٹ ٹیم کی آمد کورونا کے باعث نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔