کراچی سولجر بازار میں گھر کے اندر دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

Published On 09 April,2021 09:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مکان کے اندر دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

سولجر بازار میں صبح سویرے مکان کے اندر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے خاتون اور بچے جھلس گئے۔ اہل محلہ کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے وقوعہ پہنچے تو خاتون مکان کے باہر زخمی حالت میں ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے سی کے نیچے موجود چولہا جلانے کے بعد اے سی کے انر میں دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش کی جائیگی۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

Advertisement