کراچی: دکان میں سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 بچے اور ماں جاں بحق

Published On 07 April,2021 11:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر موسمیات پر دکان میں سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 2 بچے اور ماں جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ بی ڈی ایس کے مطابق واقعہ میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

 دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ قریب کھڑا کے الیکٹرک کا منی ٹرک بھی تباہ ہو گیا۔ فوری طور پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ پیزا شاپ میں رکھے گیس سلنڈر سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ قریب کے الیکٹرک کا عملہ بھی کام کر رہا تھا اس دوران اسپارک ہوا، دھماکے سے دیگر 2 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں سعدیہ، بیٹا عبداللہ اور بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ماں بچوں کے ساتھ ماموں کے گھر آئی تھی۔

 

Advertisement