پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میں 29 ہزار سے زائد کارروائیاں

Published On 06 May,2021 09:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا، پشاورمیں ایک ہی دن 29 ہزارسے زائد کارروائیاں کی گئیں، معاون خصوصی کامران بنگش کہتے ہیں جرمانوں کا مقصد شہریوں کو پریشانی میں ڈالنا نہیں، حالات پر قابو پانا ہے۔

کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ بھر میں کی جانیوالی کاروائیوں کے دوران 758 کاروباروں کو سیل کیا گیا جبکہ 8492 افراد اورکاروباروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے، پندرہ سو کے قریب افراد اورکاروباروں پرجرمانے عائد کئے گئے۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا، شہری کہتے ہیں حکومت تیسری لہر سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے مزید سخت اقدامات اٹھائے۔

خیبر پختونخوا میں حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آرہی ہے ،گزشتہ دنوں صوبہ میں مثبت شرح 7اعشاریہ ایک فیصد رہی۔
 

Advertisement