منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔
منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال میں عدالت سے تاریخ کی پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد نے چوٹ دھیراں روڈ پر کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع ہر ہہنچ گئی، اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ملکوال تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے بتایا کہ مقتولین میانہ گوندل کے رہائشی ہیں وقوعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا ہے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لی۔