شریف مائنر میں جن پور کے مقام پر 20 فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب

Published On 25 July,2021 12:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شریف مائنر میں جن پور کے مقام پر 20 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں، علاقہ مکینوں نے محکمہ انہار کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

شریف مائنر میں پشتے کمزور ہونے سے جن پور کے مقام پر 20 فٹ چوڑا شگاف ہو گیا جس کی وجہ سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں۔ محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا۔

علاقہ مکین محکمے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement