احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند

Published On 23 July,2021 09:53 am

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ریسکیو ٹیم اور پولیس نے سٹرک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

احمد پور شرقیہ کے علاقہ چنی گوٹھ میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں موجود 60 ٹن کیمکل شاہراہ پر بہہ گیا۔ ٹینکر الٹنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم، موٹر وے پولیس، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی حادثے سے بچاؤ کے لئے سڑک کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے کیمکل بہنے کی جگہ پر پانی مارا تاکہ ممکنہ طور پر آتشزدگی سے محفوظ رکھا جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 ٹن کیمکل سے لوڈ ٹینکر چنیوٹ سے کراچی جا رہا تھا کہ اوور سپیڈ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
 

Advertisement