اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کر کے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق ملزم رحمن کلے خاتون کو کافی عرصے بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا ، ملزم نے خاتون پر تشدد کیا اور فحش تصاویر بھی پھیلائیں۔
خاتون نے ایف آئی اے سے رجوع کیا کہ اسے سوشل میڈیا ایپس کے زریعے ہراساں کیا جارہا ہے ، جس پر ایف آئی اے حرکت میں آئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کہتے ہیں کہ ملزم کے قبضے سے ڈیجٹل آلات سے متعلقہ فحشُ مواد برآمد کرلیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔