کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ائیرپورٹ پولیس نے تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف ماڈل کے 19 آئی فون برآمد کر لئے۔
شہری ذیشان یعقوب کی شکایت پر ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 19 موبائل فونز اور 8 لاکھ نوے ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ تاجر کا کہنا ہے کہ اس نے آئی فون کے مختلف ماڈلز کی 2شپمنٹ کوریا سے بک کروائی تھیں، کارگو ٹرمینل جناح ایئرپورٹ پرپہلی شپمنٹ میں 6 جبکہ دوسری شپمنٹ میں 25 موبائل فونز غائب تھے۔
ایئرپورٹ پولیس نے جیریزڈناٹا کارگو کے ملازم سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔