کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جنجال گوٹھ میں 52 سالہ ہاشم کے قتل میں ملوث 15 سالہ نوجوان محمد شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ مقتول ہاشم نے جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اور ہاشم نے چھری سے حملہ بھی کیا، جس سے میں زخمی ہو گیا اور ہاشم سے چھری چھین کر وار کئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول ہاشم کو 17 چھریوں کے وار کر کے قتل کیا، قاتل اور مقتول ایک ہی محلے کے رہائشی اور سبزی منڈی میں قہوہ فروش تھے، دونوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے ہے، ایک دوسرے کو جانتے بھی تھے۔