کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چوروں نے ملیر کے پرائمری سکول کو نشانے پر رکھ لیا، ایک ہفتے میں چوری کی تین وارداتوں میں اسکول سے قیمتی سامان غائب کر لیا۔
شہریوں کو تحفظ دینے کے دعوے کرنے والی سندھ حکومت کے سکول بھی غیر محفوظ ہوگئے، چوروں نے ایک ہفتے کے دوران سکول میں چوری کی تین وارداتیں کر کے سکول فرنیچر سمیت سٹاف روم سے قیمتی سامان بھی غائب کردیا، اساتذہ نے محکمہ تعلیم کو چوکیدار فراہم کرنے کے خطوط لکھے مگر کسی نے نہیں سنی۔
سکول میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سعودآباد کی طالبات اور خواتین اساتذہ احتجاجاً سڑکوں پر آگئیں اور مطالبہ کیا کہ سکول میں چوکیدار سمیت دیگر حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں۔