منشیات ایمبولینس کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 15 November,2021 12:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں کارروائی کی گئی، چیکنگ کے دوران ایک ایمبولینس کو روکا گیا، ایمبولینس میں چھپائی گئی 38 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس اور 17 کلو گرام سے زائد افیون برآمد ہوئی، کارروائی میں دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
 

Advertisement