حیدرآباد: پولیس کی کارروائی، کروڑوں کی افیون اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام

Published On 13 November,2021 12:13 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے قریبی ضلع مٹیاری میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی افیون اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنادی۔ پولیس نے ایک من سے زائد افیون برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کے مطابق مٹیاری پولیس نے لاڑکانہ سے حیدرآباد جانے والے مشکوک ٹرک کو روکا تو اس کی تلاشی کے دوران مین پوری کی چھالیہ کی بوریوں افیون برآمد ہوئی، ایک من سے زائد افیون کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ٹرک سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ سندھ بھر میں افیون کی سپلائی کا کاروبار کرتے ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement