کراچی: مسجد کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 13 November,2021 04:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے کورنگی 5 نمبر طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مکینک کی دکان پر ایک شخص موٹر سائیکل ٹھیک کروا رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر آنے والے مسلح ملزموں نے اس شخص پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی ذد میں دکاندار بھی آیا۔۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کی جارہی ہے۔