چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کیس، متاثرہ خاتون کا ملزمان کے حق میں بیان

Published On 15 November,2021 03:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت، متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ متاثرہ خاتون نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ دونوں ملزمان میرے ملزم نہیں ہیں، تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرنا چاہتی، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

 

Advertisement