جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں رشتہ ے تنازع پر بیٹے نے ماں، باپ اور بہن کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
جھنگ کے نواحی علاقہ مدو روڈ پر احمد والا کھوہ کے رہائشی الطاف کا تختہ کے تنازعہ پر بیٹے منظر سے جھگڑا رہتا تھا، منظر اپنی شادی رشتہ داروں کے ہاں کرنا چاہتا تھا جبکہ ماں باپ مخالفت کرتے تھے۔
ملزم کا رات والدین سے پھر جھگڑا ہوا تو ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے ماں، باپ اور 13 سالہ بہن بسم اللہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔