لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، مدت پوری کریں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن وقت سے پہلے نہیں، 2023 میں ہونگے، اپوزیشن کو بھی عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی بلالیا۔