فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاون میں خواتین پر تشدد اور برہنہ کرنے کے واقعے میں مبینہ ملوث ملزمان سمیت معاملے کی ویڈیوزاور آڈیوز فرانزک کے لیے لاہور پہنچا دی گئیں۔
فیصل آباد میں ملت ٹاون میں خواتین پر تشدد اور بے لباس کرنے کا کیس ، پولیس گرفتارملزمان کو لے کرپنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچ گئی۔ ملزمان کا ویڈیو میں ریکارڈ آواز کا موزانہ کروایا جائے گا، قبضہ میں لی گئی ایک ویڈیو میں خواتین کے کپڑے اتارو کے حوالہ سے آواز ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کو سائبر کرائم ونگ بھی لے جایا جائے گا، تھانہ ملت ٹاون میں درج مقدمہ میں تاحال 9 ملزمان گرفتا ر نہیں ہو سکے۔ گرفتار 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں، پولیس حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے۔