لاڑکانہ:جرائم پیشہ عناصر سے فائرنگ کا تبادلہ، 2پولیس اہلکار شہید،ایک ڈاکو ہلاک

Published On 13 December,2021 11:17 pm

لاڑکانہ:(دنیا نیوز)وڈا مہر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 2پولیس اہلکار شہید اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے وڈا مہر میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر پولیس نے کارروائی کی ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 پولیس اہلکار شہید ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی مظفر کھوسو اور اہلکار نواب جتوئی شامل ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت راجو مہر اور زخمی کی مٹھا مہر کے نام سے ہوئی ہے ۔

اہلکاروں کی ہلاکت پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی جبکہ ڈاکو راجو مہر کے رشتے دار چانڈکا ہسپتال سے بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش اور زخمی کو لے کرچلے گئے۔
 

Advertisement