لاہور میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 13 December,2021 04:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بی بی پاک دامن گلی نمبر 26 میں پیش آیا ۔ملزم امتیاز نے فیملی کے ہمراہ قطرے پلانے کے لئے پہنچنے والی پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور چھت سے اینٹیں ماریں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او کے حکم پر پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔