نواب شاہ میں ڈاکووں کیساتھ فائرنگ تبادلہ، سٹور مالک جاں بحق، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 02 January,2022 09:43 am

نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سٹور مالک جاں بحق ہو گیا، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

نواب شاہ کے علاقے بچھیری روڈ پر پٹرول پمپ کے سٹور پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے مزاحمت پر فائرنگ سے سٹور مالک شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق تین مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔